پیپلزپارٹی کسی سیاستدان کی گرفتاری پرخوشی نہیں مناتی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی گرفتاری پرجشن اورمٹھائیاں نہیں بانٹتے۔پچھلے 3،2 دن سے جو دیکھ رہے ہیں یہ تاریخ میں سیاہ دن ہیں۔
کراچی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہ پیپلزپارٹی شروع دن سے نیب کیخلاف ہے،ہم نیب کی مخالفت اورپی ٹی آئی دفاع کرتی آرہی ہے۔ہم نے نیب ختم کرنے کی بات کی،خان صاحب نےاسے مک مکاقراردیا۔ہم نیب قوانین میں ترمیم لائے،سب سے پہلےعمران خان کو فائدہ ہوا۔نیب کو بند کرنےکی ہماری بات نہیں مانی گئی۔آج حکومتی اتحاد ہمارے مطالبےکومان رہا ہے۔
بلاول بھٹونے مزید کہا کہ برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نے 190ملین پاونڈ پکڑے، یوکے حکومت نے190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس دلوانا چاہے،عمران خان نےسیل لفافے میں 190 لین پاؤنڈ کی کابینہ سےمنظوری لی۔190ملین پاؤنڈملک ریاض کودیئے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپناجرمانہ اداکرسکیں۔ہم اس جرم میں ملوث ہوتےتوجیل میں ہوتے۔
بلاول بھٹو نےکہا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کودھوکا دیا۔انہیں سنگین الزامات پرقانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی نےفیصلہ کرلیا تھاعمران خان گرفتارہوئےتوردعمل سیاسی نہیں ہوگا۔اگریہ سیاسی جماعت ہوتے تو پرامن احتجاج کی کال دیتے۔ایک ٹی ٹی پی نےجی ایچ کیوپرحملہ کیا،دوسراپی ٹی آئی نےحملہ کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MZUa9WB
via IFTTT


0 تبصرے