Breaking News

header ads

وفاقی وزیر سالک حسین کا سماء کو تہلکہ خیزانٹرویو،کئی رازوں سے پردہ اُٹھادیا

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوروفاقی وزیرسالک حسین کا سماء کوتہلکہ خیزانٹرویو،کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

سماکوانٹرویودیتے ہوئےوفاقی وزیرسالک حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کہتے تھے چھوڑو مونس الہٰی کو وزارت اعلیٰ پکی کرکےآو۔نوازشریف پرویز الہٰی کیلئےچوہدری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مونس الہٰی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ۔ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔سماء کے نمائندے عباس نقوی سے گفتگومیں کہا وہ پرویز الہٰی کی جگہ ہوتے تو ہنس کر گرفتاری دے دیتے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا دیکھنا چاہیےاینٹی کرپشن نےاتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہےکیا؟ وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔وجاہت حسین نےاپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے۔

وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہےہیں،بیٹاپی ٹی آئی سےٹکٹ مانگ رہا ہے،چوہدری وجاہت کے وکیل عامرسعید۔چوہدری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتےرہے۔

پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نےحلف دیئےکہ پرویزالہٰی کی طرف سے ہی آئےہیں۔کے پی کے کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/L60roew
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے