کراچی کی 11 یوسیز سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
کراچی میں 449 پولنگ اسٹیشنز میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے 434 امیدوارمد مقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات ہونگے، جن میں کراچی ڈویژن کی یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کی 11 اور وارڈ ممبر کی 15 نشستیں بھی شامل ہیں۔
کراچی بلدیاتی انتخابات:235 یوسیز کے مکمل نتائج جاری
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 449 پولنگ اسٹیشنز اور 1586 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں، جن میں سے ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل نہیں ہے292 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 157 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
کراچی کا نیا میئر کون ہوسکتا ہے؟
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے مجموعی طور پر 434 امیدوار حصہ لے رہے ہیں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔
خیال رہے کہ امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔ مجموعی طور پر 6 لاکھ 90 ہزار ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ycE1Tng


0 تبصرے