کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔مرغی کے گوشت کی ساڑھے چھ سو روپے فی کلومیں فروخت جاری ہے۔
مرغی کے گوشت کی ساڑھے چھ سوروپے فی کلومیں فروخت جاری ہے، زندہ مرغی ساڑھے چار سو روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں برائلر مرغی کا گوشت ایک ماہ میں75روپےفی کلو مزید مہنگا ہو گیا۔ برائلرمرغی کی سرکاری قیمت فی کلو591 جبکہ مارکیٹ میں 610 روپے فی کلوتک فروخت جاری ہے۔
زندہ برائلرمرغی ایک ماہ میں 50 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد 386روپے ہو گئی۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ ہرچیزمہنگی ہوتی جارہی ہےکوئی پوچھنےوالانہیں،مرغی بہت مہنگی ہوگئی اس لئے کھانا کم کردیا ہے۔
جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WAG5NRT
via IFTTT
0 تبصرے