Breaking News

header ads

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی پر فریقین سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے محمد الطاف یونس کی درخواست پرسماعت کی۔جس میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزارکے وکیل اجمل خان نے بتایا کہ کہ پنجاب کی نگران حکومت وائس چانسلرز تعینات کررہی ہے۔

وکیل نےنکتہ اٹھایا کہ کہ نگران حکومت کےپاس صرف روزمرہ کے معمولات کو نمٹانے کا اختیارہے۔وہ وائس چانسلرزتعینات نہیں کرسکتی ۔وکیل نے استدعا کی کہ قانون کے برعکس یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرزکی تعیناتی کےعمل کو شروع کیا گیا ۔اس عمل کواختیارسے بالا ہونے کی وجہ سے روکنےکا حکم دیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/FHyr61B
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے