Breaking News

header ads

محکمہ موسمیات نے آج تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کچھ جگہ پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہےگا،چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بادل چھائے رہیں گے۔

بلوچستان کےعلاقوں کوئٹہ، قلات،خضداراورزیارت میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک یا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

سندھ کےبیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پندرہ ملی میٹر بارش ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی، لورالائی، کوہ سلیمان رینج کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، زیارت، کیچ، گوادر، لسبیلہ مکران ڈویژن میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 7، لسبیلہ اور سبی 6، گوادر 2، جیوانی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ

بلوچستان کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،خضدار،زیارت، بارکھان ،چمن، قلات، دالبندین ،آواران، پنجگور،خاران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PoGWFm4
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے