Breaking News

header ads

اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اوکاڑہ میں رینالہ خورد کے علاقے اسلام پورہ میں ایک مکان کے کمرے کی خستہ حال چھت گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، امدادی کارکنوں نے ملبے سے لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں 45 سالہ ذوالفقار، 50 سالہ شکیل احمد اور 25 سالہ اشرف شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hOq1p2F

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے