کراچی کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ سے 2 خواتين سميت 5 افرادجاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں کار پر فائرنگ سے تاجر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، مقتول نسیم دودھ کا کاروبارکرتا تھا، متعدد دکانوں کا مالک تھا۔ نسیم جاوید اپنے دوست بابر کے ہمراہ ریکوری کے لیے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ لگتا ہے کار نہ رکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کی دونوں کو سینے پر گولیاں لگیں۔
دوسری طرف بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں دیور کی فائرنگ سے نورین بی بی ہلاک ہوگئی، اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم رفاقت علی کا دماغی توازن خراب ہے۔ ڈی ایچ اے فیز سکس خیابان ہلال میں گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملیر 15 میں بکرا پیڑی کے قریب شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب جشن مناتے ہوئے چلائی جانے والی گولی ایک باراتی کو جا لگی۔ مقتول کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا۔
گلستان جوہر بلاک پندرہ میں پاور ہاﺅس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت پر فاٸرنگ سے شہری زخمی ہوگيا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/d85cyUO
via IFTTT


0 تبصرے