لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرکے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد حالات پر قابو پانے کیلئے نگراں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا تھا۔
انتظامیہ نے فیصل آباد سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے، پولیس نے 123 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، جس کی سماعت جسٹس انوار الحق پنوں نے کی۔
عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eC0ZQs8
0 تبصرے