Breaking News

header ads

طورخم بارڈرپرریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا

پاک آرمی،ریسکیو،ایف سی،سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں سے کئی روز کی کاوشوں کے بعد طورخم بارڈرپرریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈرپرریسکیو آپریشن طورخم بارڈرپرریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا، اس دوران ریسکیوٹیموں نے8جاں بحق افراد ،12زخمیوں اور 27ٹرک اورکنٹینرزملبے سے نکال کرایک کٹھن مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

طورخم بارڈر پر امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ

کامیاب امدادی اور ریسکیو آپریشن کا سہرا پاک فوج، ایف سی (KP) 1122، پولیس اور سول انتظامیہ کے سَر جاتا ہے جنہوں نے آرمی کی رہنمائی میں اور ماہر افراد کی نشاندہی پر مستقل مزاجی، ہمت اور جوش و ولولے کے ساتھ شب و روز کاوشیں جاری رکھیں۔

دوسری جانب متاثرہ افراداوران کےخاندان پاک آرمی کی شب وروزکاوشوں پر شکر گزار ہیں۔قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مدد سے پاکستان آرمی نے ریسکیو آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lVUTz2C
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے