مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اورآڈیومنظرعام پر آچکی ہے، جس میں ایک ساس اپنےداماکوحکم دےرہی ہےکہ کیاکرناہے، آئین میں ساس کی تعظیم کاحکم نہیں،اس بات کی ضرورت نہیں کہ فیصلےگھر والوں کی مرضی سےہوں۔
اپنےایک ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ عمران کو لانےکےلیے ججزمخصوص فیصلےکرناشروع ہوگئے ہیں ، اورایسے فیصلے جوبچوں اورگھروالوں کی مخصوص سوچ پر کئےگئے،آئین کےمطابق ملک کو چلانےکی ضرورت ہے،یہ آڈیوبھی گواہی ہےکہ ن لیگ کےساتھ ذیادتیاں کی گئیں،مخصوص ججزنےمخصوص فیصلےگھر والوں کی پسند نہ پسند پرکیے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب الیکشن نہ ہوا تو مارشل لاء لگے گا، ایک اور مبینہ آڈیو لیک
انہوں نے کہا ہر آڈیوکو نظراندازنہیں کیاجاسکتا،2017اور18کاکھیل اب دوبارہ نہیں کھیلاجاسکتا،چیف جسٹس کواستعفیٰ دےدیناچاہیے،انکی ساس گواہی دےرہی ہیں فیصلےآئین نہیں انکی مرضی سےہورہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوموٹو 184 تھری کواستعمال کرکےاس کام کاآغاز2017 سے18سے ہوا، ایساماحول بنایا گیا کہ صرف عمران ہروزیراعظم بنےگا اوردوسرے لوگوں کو مقدمات اورقیدوبندکی سزائیں دی جاتی رہیں،جو کام کرتےتھےانہیں نااہل کیاگیااورجونااہل تھا اسکو صادق اورامین بنایاگیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسی 184تھری کو پھراستعمال کیاجارہاہے، اور پنجاب کےانتخابات کابہانہ بناکرپھرمخصوص ماحول بنایاجارہاہے، ترقی کرتےپاکستان کوعمران خان نےدیوالیہ تک پہنچایا،عمران نےنہ عزت چھوڑی نہ غریب کی روٹی،نہ پاکستان کاکوئی دوست بچانہ کشمیربچا ۔
طلال چوہدری نے کہا کہ لاڈلوں کو لانےکےلیےخاص قسم کاماحول نہ بنایاجائے، صاف اورشفاف الیکشن قابل قبول ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bo9nRNK
via IFTTT
0 تبصرے