ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کا آخری مرحلہ بدھ سےشروع ہو گا۔
ادارہ شماریات کےمطابق پنجاب میں اب تک ،11 کروڑ 60 لاکھ 34 ہزار 900 افراد کوشمارکیا گیا۔سندھ میں پانچ کروڑاٹھائیس لاکھ ستاون ہزارآٹھ سو ترپن افراد کی گنتی کی گئی۔
ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاریاں، اب غیر ملکیوں کو بھی شمار کیا جائے گا
ملک بھرمیں اب تک 23 کروڑ53 لاکھ 88 ہزارافراد کی گنتی ہوچکی،شہراقتدار اورراولپنڈی سمیت 19 اضلاع میں مردم شماری کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔کراچی،حیدرآباد اورکوئٹہ میں بھی مردم شماری کا کام باقی ہے۔
کے پی میں 3 کروڑ 92 لاکھ 43 ہزارسے زائد اوربلوچستان میں ایک کروڑ بانوے لاکھ 55 ہزار 648 افراد کو کاؤنٹ کیا گیا ہے۔
لاہورمیں ایک کروڑپندرہ لاکھ سے زیادہ افراد کا شمارکیا گیا۔ادارہ شماریات حکام کےمطابق مردم شماری 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔عید الفطر کی تعطیلات کے باعث فیلڈ ورک 5 دن کیلئے روک دیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EG7xzQ5
0 تبصرے