Breaking News

header ads

کراچی سمیت کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بڑے حصے میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، بالاکوٹ، مانسہرہ، کرم، وزیرستان اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور مری جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، لیہ اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی اور نصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جھل مگسی، بارکھان، لورالائی، کیچ، پنجگور، لسبیلہ اور مکران میں بھی بارش ہوگی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ سندھ میں کراچی سمیت تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، دادو اور مٹھی میں بارش متوقع ہے، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bKJyAGg

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے