پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں اندرونی اور بیرونی خطرات کی تفصیلات شامل ہیں، پنجاب میں دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہے جبکہ ملک بھرمیں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،فورسزکی عدم دستیابی کی وجوہات شامل ہیں۔
پنجاب کےپی انتخابات کیس؛سپریم کورٹ میں محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
سپریم کورٹ میں جمع کیے گئے رپورٹ میں پنجاب میں انتخابی مہم، سیاسی قیادت کو درپیش خطرات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ججز چیمبرز میں رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری دفاع کوآج تک رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک مہلت دی تھی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ آج سنایا جائے گا، گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے حالات بھی ہوسکتے ہیں جب انتخابات ملتوی کیے جاسکیں، وفاقی حکومت نے ایسا کوئی مواد نہیں دیا جس پر الیکشن ملتوی ہوسکیں، اصل مسئلہ سیکیورٹی ایشو ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/F16Gukd
via IFTTT


0 تبصرے