پنجاب اورکے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
رائے اشتیاق نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ مقررہ آئینی مدت میں الیکشن نہیں کرائے گئے اس لئے دونوں صوبائی اسمبلیاں بحال کی جائیں۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت آج پھر ہوگی
درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے،سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیاکہ نگران حکومتوں کا مزید برقرار رہنا آئین کی خلاف ورزی ہوگی،استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب اور کے پی کی منتخب اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔
درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن،وزارت دفاع کوفریق بنایا گیا۔نگران وزراء اعلی اوردونوں صوبوں کے گورنر بھی فریقین میں شامل کیے گئے۔شہری نے درخواست میں وزارت خزانہ اور داخلہ کو بھی فریق بنایا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5rwxJn0
0 تبصرے