Breaking News

header ads

پشاورہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات

پشاورہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات،جسٹس مسرت ہلالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس مسرت ہلالی 8 اگست 1961 کو پشاورمیں پیدا ہوئیں۔ خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔جس کے بعد 1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لیا۔

پشاور میں خواتین سائیکل ریس کے منتظمین اجازت لینے عدالت پہنچ گئے

جسٹس مسرت ہلالی نے 2007 کی وکلا آزادی تحریک میں مرکزی کردارادا کیا۔۔۔تحریک میں گرفتاری کے دوران انکی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے دوبارہ ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دیدی

جسٹس مسرت ہلالی کوپشاورہائی کورٹ کی نائب صدرہونے کے ساتھ خیبرپختو نخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تعینات ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطورپہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/6dmtbsk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے