ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواں لاہور کے قریب ٹرک اور وین میں تصام ہوا۔حادثے کے بعد وین میں لگا سلینڈر پھٹ گیاجس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے
ریسکیو کے مطابق نواں لاہورکے قریب مسافر وین اورمنی ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں آٹھ مسافرجھلس کر جاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ ٹریفک حادثہ؛جاں بحق ہونے والے نو دوستوں کی میتیں کراچی منتقل
لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق افراد میں سے دو افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی،جبکہ چھ لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والی مسافروین سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UCIrjDG
0 تبصرے