سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔
آج بروز جمعہ 3 مارچ کو منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی فیصل چوہدری سے بات کر رہے ہیں، جس میں ججز اور وکیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔
مبینہ آڈیو میں بظاہر فواد چوہدری لگنے والا شخص اپنے بھائی ( فیصل چوہدری ) سے کہتے ہیں کہ اچھا ! میں نے کہا کہ ’سی۔ جے‘ (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ۔
انہوں نے اپنے بھائی سے مزید کہا کہ دوسرا اپنا، مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے ذریعے، اُن کو زرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟۔ فواد چوہدری نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔
جس پر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔ جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ٹھیک ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lFgIY35


0 تبصرے