موجودہ حالات اورمہنگائی (Inflation)کی وجہ سے غریب ایک وقت کا کھانا کھانے سے بھی قاصرہےپریشان حال غریب طبقہ سستی چیزوں تک رسائی کی کوشش میں رہتا ہے۔
چارسدہ کے سستا بازارآٹے کے حصول نے ایک اور گھراجاڑ دیا۔سستا بازارمیں مفت آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنےمیں آئی ہےبدنظمی سے آٹےکےپوائنٹ پربھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار کرگیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
مفت آٹا کے حصول کی خواہش، ایک اوربزرگ خاتون جاں بحق
گزشتہ روز قبل گجرات میں آٹا پوائنٹ پربدنظمی کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹ ادو میں آٹے کے انتظار میں قطار میں کھڑی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/D3pNGOW
0 تبصرے