کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حسان نیازی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تھری جمیل احمد کے رو برو پیش کیا گیا، جہاں دوران سماعت حسان نیازی کے وکلاء نے ان کی ضمانت کی استدعا کی۔
مزید جانیے: حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ پولیس کی جانب سے کی گئی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ کے ایئر پورٹ تھانے منتقل کیا گیا تھا۔
حسان نیازی پر الزام ہے کہ ان کے کہنے پر زمان پارک آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور زبردستی روڈ بند کئے، جس پر ان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FhI4LGC
via IFTTT
0 تبصرے