Breaking News

header ads

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مزید بارش ہونے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سوات،دیر،مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ، کوہاٹ ،پشاور اورکرم میں مزید بارش متوقع مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے ۔

جبکہ گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، لاہور،گجرات، نارووال ، سیالکوٹ اورمیانوالی میں بھی مزید بارش متوقع کوئٹہ،ژوب، بارکھان،سبی،جعفرآباد، نصیرآباد،زیارت،چمن اور پشین میں بارش کا امکان ہے ۔

آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہیں ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/b3aTzSv
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے