لاہورہائیکورٹ (Lahore High Court)نےماسٹرپلان2050 پرعملدرآمد روکنےکےحکم میں 6 اپریل تک توسیع کردی ۔
لاہورہائیکورٹ میں ماسٹرپلان دوہزارپچاس کی منظوری کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے اور ان کی تجاویز کوماسٹرپلان میں شامل کرنے کا حکم دےدیا۔
لاہور ماسٹرپلان کیس میں پرویزالہیٰ اور اسلم اقبال کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نےکہا کہ موجودہ ماسٹرپلان پرعوامی پیسہ خرچ ہوچکا ہے۔عدالت نےکہا کہ آپ پی ایس ایل کے لیےاربوں روپےلگاتے ہیں اب اپکوعوامی پیسہ یاد آرہا ہےمجھےعوامی پیسہ نکلوانا آتا ہے۔موجودہ ماسٹر پلان بالکل قانون کےبرعکس بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے لیے تاریخ کا پہلا ماسٹرپلان بنانے کا اعلان
ایل ڈی اےکےوکیل نےماسٹر پلان 2021 پرعملدرآمد جاری رکھنےکاحکم دینے کی استدعا کی،جس پرعدالت نےکہامجھےنہیں پتہ ماسٹرپلان 2021 آپ کا ختم ہورہا ہے۔آپ نےجوکرنا ہےجاکرکروعدالت نےصرف ماسٹرپلان 2050 پر عملدرآمد روکا ہے۔
عدالت نےسماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کرتےہوئے بین الااقوامی ماہرین سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی.
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6UCBT1q
0 تبصرے