Breaking News

header ads

خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والا ملزم عاطف گرفتار

کراچی ( Karachi ) کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب پولیس نے ملزم عاطف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر ان سے فراڈ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عاطف کو لیاقت آباد وومن پولیس نے یوسف پلازہ کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد لڑکیوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ملزم عاطف کے نکاح ناموں کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی (ا،ب،ج) کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔ درج درخواست میں لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم اس کے گھر کے قریب واقعہ فلیٹ میں رہتا تھا، جہاں سے دونوں کی جان پہچان شروع ہوئی۔ بعد ازاں لڑکا ایک روز مجھے اچانک گاڑی میں بیٹھا کر لے گیا اور دو نامعلوم افراد اور مولوی کے ہمراہ مجھ سے نکاح کیا، جس پر میں راضی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ لڑکی کی جانب سے جب رخصتی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم عاطف نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا اور اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بھی بناتا۔ بات لڑکی کے رشتے داروں تک پہنچی تو پتا چلا کہ ملزم نے علاقے کی دیگر خواتین کو بھی شادی کا جھانسہ دے کر نکاح کیا ہے۔

ملزم کو جمعرات 23 فروری کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپر کردیا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق ملزم عاطف گھر پر اکیلا رہتا تھا۔ گھر والوں کو یہ کہہ کر غائب رکھتا تھا کہ وہ نائٹ ڈیوٹی کرتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ وہ کوئی مستقل ملازمت نہیں کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کی عمر 32 سال ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jn6dfHc
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے