Breaking News

header ads

’’دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکر جارہا ہے‘‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اہم اتحادی رہنما شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرےگی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئےگا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

پی ڈی ایم (PDM) فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب میں۔دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکر جارہا ہے اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو ’’لگ پتا جائے گا‘‘۔

مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جب کہ جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سیکورٹی اسکواڈ بڑھ گیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونےکے دہانے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TUIwdiK
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے