سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ اب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ کو پیر سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کرنا تھی۔
سماعت سے قبل فاضل جج صاحبان کا طویل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 4 ججز نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔
از خود نوٹس کی سماعت اب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کرے گا۔
5 رکنی بینچ میں چیف جسٹس سمیت جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحیٰ آفریدی اب بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔
حکومتی اتحاد نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل نے بھی آڈیو لیکس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کااعلان کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e3EgUIm
0 تبصرے