Breaking News

header ads

کراچی کنگز کی مسلسل ہار؛ وسیم اکرم کے غصے پر شنیرا کا دلچسپ ردعمل

پی ایس ایل 8 میں بھی کراچی کنگز کی شکستوں کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے جسے دیکھ کر وسیم اکرم کو غصہ آگیا۔

پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایونٹ میں یہ اس کی چوتھی شکست ہے۔

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کو ٹیم کی شکست پر غصہ آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے غصے میں آکر پہلے اپنے سر پر ہاتھ رکھے اور پھر سامنے رکھی کرسیوں کو لات دے ماری۔

اس ویڈیو پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی حیران کن ردعمل کا اظہار کیا، شنیرا اکرم نے اس ویڈیو پر ایک اموجی پوسٹ کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pNWteqU

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے