Breaking News

header ads

ہرنائی میں فائرنگ؛ کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کوئلے کی نجی کان میں گھس گئے۔

مسلح افراد نے وہاں سوئے مزدوروں پر فائرنگ کردی اور کوئلے کے ڈھیروں پر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

مچھ میں 6 کان کنوں کا اغوا

فائرنگ کے واقعے میں 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ پیر کی علی الصبح لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جب کہ ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور خان ، عبد الحنان، سید حنان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شیرزمان، سید اکرم اور باز محمد شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ofC8zZ4
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے