Breaking News

header ads

جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پرعالمی برادری اپنا کردارادا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Wh97TUO

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے