Breaking News

header ads

عبدالعلیم خان نےسیاست میں متحرک ہونے کی خبروں کوبےبنیادقراردیدیا

عبد العلیم خان کی جانب سے سیاست میں متحرک ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

عبد العلیم خان کی جانب سے اتوار 8 جنوری کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاست میں فعال ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کیلئے فاونڈیشن کی سرپرستی کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں۔

عبدالعلیم خان کے مطابق چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے مگر سیاست کا ارادہ نہیں۔ نئی سیاسی جماعت کا قیام اور اس میں میری شمولیت کی خبروں میں صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے ایسی خبریں شائع کی گئی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد منحرف اراکین نئی سیاسی جماعت بنانے یا پیپلزپارٹی میں شمولیت جیسے آپشنز پر غور کررہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZRvhsAD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے