عدالت نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں معروف اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
دوران سماعت عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے عامر لیاقت کی ویڈیو بنائیں۔
عدالت کے روبرو دانیہ شاہ نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ میں عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔
عدالت نے جرم جرم کی کارروائی پر عمل کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے عامر لیاقت کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں۔
جواب میں دانیہ نے اس الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا، مقدمے کی باقاعدہ سماعت 2 فروری سے شروع ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3ExDHPq
via IFTTT
0 تبصرے