لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن قانون کے برعکس عہدے سے ہٹانا چاہتا ہے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے، اور میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی شروع کی گئی ہے، عدالت پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی روکنے کا حکم دے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی، تاہم عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی، جس میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر فل بینچ بنانےکی سفارش کی گئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4mFGJAH
via IFTTT


0 تبصرے