Breaking News

header ads

عمران خان پو حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔

وزیرآباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے، جس کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوید کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہوسکا، تاہم اس کے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبرعلی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 138 فون نمبرز اور ایک ہزار 869 کالز کا ریکارڈ مل گیا ہے، جب کہ اس فون سے 337 ایس ایم ایس اور 1956 تصاویر بھی ملی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید کے موبائل سے 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوزبھی ملی ہیں، اور فون کی تمام آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BGgqRpe

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے