کراچی میں سی ویو ( Karachi Sea View ) کے قریب سمندر میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لڑکی کی لاش دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق پہلے روز ساحل سے لڑکی کا بیگ ملا تھا، جس میں موجود شناختی کارڈ کی مدد سے لڑکی کی شناخت کر لی گئی تھی۔
لڑکی کے ورثا کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی خود کشی نہیں کر سکتی۔ اس لیے معاملے کو مزید پہلوؤں سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بیگ سے موبائل ملا جس کی مدد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے لڑکی سے زیادتی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
الزامات سامنے آنے پر پولیس نے متعلقہ اسپتال کے مالک اور خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے مالک سے خاتون کافی عرصے سے دوستی تھی واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لڑکی اعظم بستی کی رہائشی تھی اور ویٹرنری اسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔ لڑکی کے چچا نے اسپتال کے مالک پر الزام عائد کیا تھا۔
لڑکی کے تایا کے مطابق مقتولہ کو گھرمیں کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں تھی خودکشی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/I6qB8ZC
via IFTTT


0 تبصرے