وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی و صوبائی اداروں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔
ملک میں گندم اور آٹے کے بحران پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ ، احد چیمہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 لاکھ 30 ہزار ملین میٹرک ٹن درآمدی گندم بھی ملک میں پہنچ چکی ہے، جنوری کے اختتام تک مزید اتنی ہی گندم پہنچ جائے گی، سیزن کے اختتام پر گندم کے ایک اعشاریہ 4 ملین میٹرک ٹن ذخائر موجود ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے، ایسا کرنے والوں کو سزا دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ روز میں آٹے کا 40 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے سستا ہونا خوش آئند ہے، وفاقی و صوبائی ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔
شہبازشریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور پاسکو ذخائرسے گندم کی ملز تک رسد یقینی بنائی جائے، صوبے گندم کی ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gMeufrC
via IFTTT


0 تبصرے