Breaking News

header ads

سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ آزادای اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی آزادی اظہار کی آڑ میں امت مسلمہ کے جذبات مجروح کیا گیا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسلم مخالف شدت پسند سیاسی رہنما راسموس پالودان نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کا نسخہ شہید کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے شکار شخص نےڈنمارک میں بھی اشتعال انگیز حرکت دہرائی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، نسل پرستی اور اسلاموفوبيا کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، پاکستان نے اپنی تشویش سے ڈینش حکام کو آگاہ کر دیا ہے، ڈینش حکام پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خيال رکھيں اور نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی کارروائیاں روکنے کيلئے اقدامات کئے جائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/w2y1t9Y

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے