اداروں کےخلاف بغاوت پراکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نےآکسیجن ماسک کے ساتھ لیٹے لیٹے حاضری لگائی۔
تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل کو ایمبولنس میں اسلام آباد کچہری لایا گیا، جہاں انہوں نے آکسیجن ماسک کے ساتھ وہیں لیٹے لیٹے حاضری لگائی۔
اداروں کےخلاف بغاوت پراکسانے کے کیس میں شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، اور ملزم نے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دئیے۔
شہباز گل کے ساتھی ملزم کے وکیل نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی، اور مؤقف پیش کیا کہ اُن کے موکل کو ملیریا ہوگیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے لگتا ہے سب نے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔ عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری پہنچے تو ایکٹنگ کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے، انہوں نے کھانسنے کی ایسی ایکٹنگ کی کہ بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Bo7HJ9y


0 تبصرے