پاکستان ( Pakistan ) میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن ( Power Crisis ) پر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ ( US State Department ) میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہئیں، پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے اُن کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں ممالک کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنے ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ڈائیلاگ دونوں فریقین کا آپس کا معاملہ ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/oDgWpR7
0 تبصرے