ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثرآڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔
ملک بھر میں گندم بحران شدت اختیار کر گیا ہے، عوام آٹے کیلئے پریشان ہیں، مل مالکان اورآڑھتیوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور منافع خور دو ارب روپے اضافی جب کہ ذخیرہ اندوز 30 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ صوبے21 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ کرسکے، جب کہ خیبرپختونخوا حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، اور 6 لاکھ ٹن گندم خیبر پختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل ہوئی ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ملک کو 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامناہے، جب کہ بااثر آڑھتیوں نے 40 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔ اور رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے دو ماہ میں 30 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HykAP9N
via IFTTT


0 تبصرے