Breaking News

header ads

4 سال کی تباہی 2 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 4 سال کی تباہی 2 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی۔

کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک معاشی بدحالی کاشکار ہوا، 4 سال کی تباہی 2 ماہ میں ختم نہیں ہوسکتی، ملکی حالات بہتر کرنے کےلیے بڑے فیصلےکرنےہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر حکومت کو ہر وقت اعتماد کے ووٹ کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے سیاست درست نہیں ہو گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن چوری ہوا تو یہی افراد تھے اور آج انہیں اسمبلی تحلیل کرنی پڑی ، اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو عوام کو جواب دینا ہوگا۔

نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ کئی مہینوں سے نیب قوانین میں ترامیم پر غور کر رہا ہے، لوگوں کی زندگیوں پر ان معاملات سے کیا اثرات ہوئے؟ کیا سپریم کورٹ کو ان کا علم ہے؟

دریں اثناء کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس اومیں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا فیصلہ 8 فروری کو سنایا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0AzckaH

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے