فیروز خان کی جانب سے جن دس شخصیات کو قانونی نوٹس بھجوائے گئے ان میں شرمین عبید چنائی ، مصدق ملک ، عاصم اظہر ، عثمان خالد بٹ، ایمن خان ،منال خان ، میرا سیٹھی ، یاسر حسین ، ثروت گیلانی، فرحان سعید بٹ اور سابق اہلیہ علیزے سلطان شامل ہیں۔
پاکستانی اداکار فیروز خان نے خود پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف قانونی نوٹس جاری کردیا۔ جن شخصیات کو فیروز خان نے قانونی نوٹس بھیجا ان میں شوبز کے بڑے نام ، شرمین عبید چنائی ، جنہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ کے معاملے پر انہیں ویورز چوائس ایوارڈ دینے پر آواز اٹھائی۔ فیروز خان کے ڈرامے حبس کے ہدایت کار مصدق ملک ، عاصم اظہر ، عثمان خالد بٹ ، ایمن منال خان ، میرا سیٹھی ، یاسر حسین ، فرحان بٹ سمیت اپنی سابق اہلیہ پر ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھجوائے۔
فیروز خان کے وکیل کے مطابق سوشل میڈیا پر فیروز خان کے خلاف کی جانے والی تنقید سوشل میڈیا مہم اورالزامات کی وجہ سے انہیں ذہنی اور مالی نقصان پہنچا۔ فیروز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ 15 دن میں اپنا جواب دیں یا معافی مانگیں نہیں تو ثبوت فراہم کریں ۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر محاذ آرائی کی وجہ سے فیروز خان کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ علیزے سلطان نے جن الزامات کو فیروز خان پر لگایا ہے اسکی کوئی ایف آئی آر موجود نہیں نہ کوئی قانونی ثبوت موجود ہے۔
اس وقت فیروزخان اور ان کی سابق اہلیہ کے عدالت میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں ان کے بچوں کی کسٹڈی سے متعلق کیس اور علیزے کی جانب سے جہیز کا واپس لینے کے متعلق کیس شامل ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/T156vnQ


0 تبصرے