Breaking News

header ads

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر؛ بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی

نیپرا نے کے الیکٹر صارفین کے لیے دسمبر کے مہینے کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سسٹی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر کھلی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سندھ سے نیپرا کے رکن رفیق شیخ نے کے ای کی جانب سے سستے بجلی سسٹم میں شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

رفیق شیخ نے کہا کہ کان ترس گئے ہیں سننے کے لئے کہ سستی بجلی کا کوئی پلانٹ لے آئے ہیں، صوبے میں جھپمیر سمیت سستی بجلی والے پلانٹس موجود ہیں لیکن ان پلانٹس سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔

سماعت کے دوران صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی کہ کراچی میں أج بھی دس دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ جس پر کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی شکایات پر نیپرا حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو صارفین بل دے رہے ہیں انکو سزا کیوں دی جارہی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد 10روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

ملک کے دیگر حصوں کے لئے بجلی 2.31 روپے سستی

بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اس سے کراچی والوں کو بارہ ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے حکم کا اطلاق فروری میں ملنے والے بل پر ہوگا، لائف لائن گھریلو اور صنعتی صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cO7xFAo
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے