Breaking News

header ads

اسلام آباد کے شہری حق رائے دہی کے لئے پہنچ گئے، پولنگ اسٹیشن بند

اسلام آباد کے شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، لیکن پولنگ اسٹیشن بند ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکی۔

دوسری طرف عدالت کا حکم سن کر شہریوں کی بڑی تعداد مقررہ وقت پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر پہنچ گئی، لیکن حق رائے دہی کے استعمال کا مرحلہ ہی نہ آیا۔

عدالتی فیصلہ سن کر ووٹرز کی بڑی تعداد صبح 8 بجے قطاریں بنا کر پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑے ہوگئی، لیکن الیکشن کمیشن کا عملہ یا کسی قسم کی سیکیورٹی نہ پا کراور پولنگ اسٹیشنز کے بند دروازے دیکھ کر حق رائے دہی کے استعمال کا موقع نہ پانے والے شہری حکومت اور الیکشن کمیشن پر پھٹ پڑے۔

عوام کا کہنا تھا کہ ہم صبح 7 بجے سے یہاں آئے ہوئے ہیں اور ہم ابھی بھی یہاں انتظار کر رہے ہیں کہ شاید امید یا امید کی کرن آجائے عملہ کہیں سے آجائے ہمارا ووٹ پول کرائیں۔

عوام نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نہ ہی حکومت الیکشن کرانا چاہتی ہے نہ الیکشن کمیشن کرانا چاہتا ہے، اگر الیکشن کمیشن عدالت کے حکم پر رات کو ہی اتنظامات کردیتی تو ہم اس اذیت سے بچ جاتے۔

ووٹرز کا کہنا تھا کہ صبح سے اٹھ کر بچوں کو چھوڑ کر تالے لگا کر ووٹ ڈالنے کے لیے یہاں آئے تھے، ہم نے میڈیا پر اپنے شہر میں بلدیاتی انتخابات کا مژدہ سنا تھا، لیکن پولنگ اسٹیشنز آکر پتہ چلا کہ یہاں کوئی الیکشن نہیں ہورہا تو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qIY4Qmk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے