پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے، گرجا گھروں اور مسیحی محلوں کو کرسمس ٹری اور برقی قمقموں سے خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا ہے۔
پاکستان میں موجود لاکھوں مسیحی کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔
اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں مسیحیوں نے مذہبی گیت گائے اور سڑکوں کو خوبصورتی کیساتھ سجادیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات نے مسیحی برادری کو کرسمس پر دلی مبارکباد دی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تصویر جھلکیاں:
پشاور: ایک مسیحی نوجوان دکان کے باہر رکھا کرسمس کی سجاوٹ کا سامان دیکھ رہا ہے
کراچی: بوہری بازار میں مسیحی خواتین کرسمس کی مناسبت سے خریداری کررہی ہیں
حیدرآباد: سینٹ بونا وینچر اسکول میں طلباء کرسمس ٹیبلو پیش کررہے ہیں
اسلام آباد: مقامی چرچ کے باہر کرسمس ٹری کو سجایا گیا ہے
اسلام آباد: مسیحی نوجوان کرسمس کی مناسبت سے سڑکوں پر سجاوٹ کررہے ہیں
حیدر آباد: کرسمس اسٹیج پلے کے دوران ایک نوجوان اونٹ کی سواری کررہا ہے
حیدر آباد: سینٹ بونا وینچر اسکول میں لڑکیاں اسٹیج پلے پیش کررہی ہیں
کراچی: خاتون دکان میں رکھا کرسمس کا سجاوٹی سامان دیکھ رہی ہے
کراچی: بوہری بازار میں کرسمس کا سجاوٹی سامان فروخت کیا جارہا ہے
اسلام آباد: بچے جھولے جھول کر خوشیاں منارے ہیں
اسلام آباد: ایک نوجوان کرسمس کے موقع پر غبارے فروخت کررہا ہے
from Samaa - Latest News https://ift.tt/O81VKb9
via IFTTT
0 تبصرے