Breaking News

header ads

استعفوں کی تصدیق؛ اسپیکر موجود، پی ٹی آئی وفد نے کل آنے کا کہہ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے دفتر میں آگئے لیکن پی ٹی آئی کے وفد نے کل آنے کا کہہ دیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے رابطہ کیا تھا۔

استعفوں کی تصدیق؛ پی ٹی آئی کی حکمت عملی

عامر ڈوگر نے اپنی جماعت کے استعفوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کے لئے اسپیکر سے وقت مانگا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر ڈاگر کو ملاقات کے لئے 28 دسمبر کا وقت دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو استعفوں کی تصدیق کے لئے آج (28 دسمبر) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرنی تھی لیکن وقت مقررہ پر وہ نہیں پہنا۔

اسپیکر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وہ آج نہیں بلکہ اب کل آئیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/60ibr58
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے