Breaking News

header ads

مردان میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

کاٹلنگ بابوزئی میں مسلح افراد نے گھر گھس ماں بیٹا اور بیٹی کو قتل کردیا۔

مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کردیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا ڈکیتی کو کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zGRnp8v
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے