بھارتی کرکٹر رشبھ پنت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت دہلی سے گھر لوٹ رہے تھے کہ روڑکی میں انکی کار کو حادثہ پیش آیا جس سے انکے ماتھے، کمر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
بھارتی کرکٹر کو تشویشناک حالت میں دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے بتائی جارہی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا اور گاڑی تیز رفتاری سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں فوری آگ بھڑک اٹھی اور کار پوری طرح سے جل گئی۔
رشبھ پنت کے حادثے کے بعداتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ رشبھ پنت کو ضرورت کے مطابق تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے علاج کا سارا خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
اہم بات یہ ہے کہ رشبھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر گئے تھے لیکن انجری کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پنت کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qD4gekY
0 تبصرے