اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی مسافر سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار مسافر سے کسی ممنوعہ چیز کے حوالے کہہ رہا ہے کہ یہ بہت زیادہ ہے لیکن اگر تم نے اسے ساتھ لے جانا ہے تو کوئی خدمت کرو۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار مسافر کو ایک آفس میں ساتھ لے جاتے ہیں اور پیسے لیتے ہوئے سمجھاتے ہیں کہ اگر کوئی پوچھے تو کہنا کہ یہ لوگ مجھے باڈی ایکسرے کے لئے لے کر گئے تھے۔ جس پر مسافر کہتا ہے ٹھیک ہے اور پیسے دے کر جانے لگتا ہے لیکن اہلکار اسے کہتے ہیں ابھی ٹھہرو اور دو منٹ بعد جانا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق رشوت لینے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، اور تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق اہلکاروں نے سامان کی تلاشی کے دوران مسافر کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کیلئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، اور مسافر کو رشوت کے بعد ممنوعہ اشیاء لے جانی کی اجازت دے دی گئی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/z7K2Mbf
0 تبصرے