واپڈا کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے واپڈا کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے، اور دھماکے سے پورا گھر مہندم ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے بچی سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5mupiBQ
via IFTTT
0 تبصرے