Breaking News

header ads

تحريک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحريک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، جب کہ نوازشریف اسی سال پاکستان واپس آجائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا، تحريک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، عمران خان نے شہباز شریف کی معیشت پر مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جب کہ معيشت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yZfmkph

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے