Breaking News

header ads

چین مخلص دوست اور ترکیہ برادر ملک ہے،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی ہمارے مخلص دوست ہیں، چین نے پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے، جب کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔

استنبول میں ہفتہ 26 نومبر کو پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بزنس کونسل میٹنگ سے دونوں ممالک کی تجارت کو فروغ ملے گا، ترکیہ پہنچنے پر میرا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ترکیہ سے متعلق جذبات کا اظہار

ترکیہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے، ترکیہ اور پاکستان دونوں بھائی ہیں دونوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ

ترکیہ بھی پاکستان کی طرح دہشتگردی کا شکار رہا، دہشتگردی میں جاں بحق افراد کیلئے شدید دکھ اور افسوس ہے، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف مشترکا حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے چند روز قبل استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

رواں سال آنے والا سیلاب

رواں سال آنے والے بدترین سیلاب اور تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب 35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، 1700افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چینی اور ترک سرمایہ کاری

سابق حکومت کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ ماضی میں کچھ ترک کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہیں، بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات آئی ہیں، ترک صدر نے بتایا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں ہوتیں۔

ترک سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اب میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر چیز شفاف طریقے سے ہوگی، اب ہماری حکومت میں اس طرح کی صورت حال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے والے عناسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری آسان بنانے کیلئےاقدامات کر رہے ہیں، ترکی کے سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، ترکیہ اور پاکستان کی دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، 3 سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک بڑھائیں گے۔ ترک صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کاروبار کے قوانین کو آسان بنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، پاکستان جیسے ممالک اس صورت حال سے متاثر ہیں، پاکستان کو گیس اور گندم کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا،اب آگے بڑھ رہے ہیں، گزشتہ 27 بلین ڈالر پیٹرولیم مصنوعات پر خرچ ہوا، ہمیں بجلی بنانا مہنگا پڑ رہا ہے،اس کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے دو اشعار بھی پڑھ کر سنائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hJg2OxS
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے